GULAM RABBANI FIDA
سلام مسنون
محترم دوستو!
عالم اسلام کے مشہورنعت گو شاعر ، ادیب و قلمکار جناب حافظ وقاری مولاناغلام ربانی فداؔ کی شہرت اب اُن کی خدمت نعت کے حوالے سے عالمی سطح پر دستک دے رہی ہے ۔اُن کے حالات زندگی ، کی مختصرروداد پیش کی جاتی ہے۔ غلام ربانی فداؔ کو شعر و ادب میں اردو ادب سے عموماً اور مذہبی ادب سے خصوصاً دل چسپی اور شغف ہے۔نثر و نظم دونوں اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کرتے ہیں ۔اردو کے اُبھرتے ہوئے عمدہ نعت گو شاعر، قلم کاراور نعتیہ ادب کے جواں سال محقق و ناقد میںآپ کا شمار ہوتا ہے
۔آپ کا طرزِ تحریر انتہائی دل نشین ، شگفتہ اور سلیس ہے ،مذہبی ، اصلاحی،سماجی،تعلیمی اورادبی مو ضوعات پر اب تک درجنوں تحقیقی و تنقیدی اور تجزیاتی مضامین و مقالات نہ صرف مقامی اخبارات بلکہ ملکی و بین الاقوامی اخبارات و رسائل اور جرائد میں شائع ہوچکے ہیں ۔یہی نہیں بلکہ موصوف کے کئی اہم مضامین کے دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہوئے ہیں ۔
شاعری میں موصوف نے حمد و مناجات و دعا ، نعت گوئی، سلام، اولیاے کرام کی شان میں مناقب نگاری اور مقتدر علماے کرام کے لیے نذرانۂ عقیدت،غزل گوئی،نظم نگاری کو اپنا مطمحِ نظر بنایا۔ غلام ربانی فداؔ کی پیدائش ہیرور (ضلع ہاویری) میں ہوئی۔
والدہ ماجدہ فیروزہ بانو شیوپور تعلقہ ہانگل کی متوطن ہیں اور والد جناب نوراحمداکی اپنے علاقے کے مشہورسیاسی لیڈرہیں۔ہیروراورڈانڈیلی(ضلع کاروار) حیدرآباد(دکن)میں تعلیم کے جملہ مراحل طے ہوئے توحافظ قرآن وقارئ کی سند ڈانڈیلی سے حاصل کی اور
درس نظامی،بی اے ،ڈپلومہ ان عربک کی حیدرآبادمیں تعلیم مکمل کی۔ دین وادب کی خدمت سے جڑ گئے ہیں۔اللہ رب العزت نے بہت ہی کم عمری میں بے پناہ شہرت عطاکی۔نثراورنظم میں تحریریں اخبارات ورسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں
۔خاص طور حمدونعت کے فروغ کے لئے سراپااضطراب ہیں۔اسی بناپر اگست ۲۰۱۰ میں آل انڈیاتحریک فکرنعت کی بنا رکھی ۔جس کامقصد مستحق نعت گو شعراکے مجموعہائے کلام شائع کرانا،ادب نعت کے حوالے سے مذاکرے،نعتیہ مشاعرے منعقدکرنا۔خالص حمدونعت کارسالہ جاری کرناہے۔ مرکزی حمدونعت اکیڈمی دہلی کے رکن اور حمدونعت اکیڈمی شاخ ریاست کرناٹک کے ریاستی صدرہیں۔اور ہندوستان کاپہلاحمدونعت کامعیاری ادبی رسالہ جہان نعت کااکٹوبر۲۰۱۰ ء میں ہری ہرسے آغازکیا اورالحمداللہ جہان نعت مسلسل شائع ہورہاہے۔جس کے ذریعے حمدونعت کہنے والے شعراکی فکرسازی کی جارہی ہے۔عالمی سطح حمدونعت کاپہلا ویب ورژن رسالہ دوماہی جہان نعت بھی شائع ہورہاہے۔تمام شمارے انٹرنیٹ پردستیاب ہیں جسے مشہورسائٹ گوگل پرجہان نعت کے الفاظ میں تلاش کیاجا سکتا ہے۔شاعری کی ابتدائی دورمیں جناب میکش اجمیری سے شرف تلمذحاصل کیا۔ ریاست وبیرون ریاستوں کے مختلف اہم شہروں میں مشاعرے پڑھنے کے مواقع ملے۔ملک وبیرون ملک کے
رسائل و اخبارات میں کلام اور مضامین شائع ہوئے۔اشاعت کا یہ سلسلہ۲۰۰۵ سے آج تک جاری ہے۔
آل انڈیاتحریک فکرنعت کے یراہتمام اب تک درجن سے زائد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ا
تصانیف!!
مطبوعہ۔٭گلزارِ نعت (نعتیہ مجموعہ)٭ شہرِآرزومیں(غزلیات)٭قرآن اورکائنات (تحقیق ) ٭آدابِ نعت گوئی،٭ورق ورق چہرہ(مضامین)علامہ اخترکچھوچھوی۔ فن اورشخصیت٭سیدمقبول کہ گم اس میں ہیں آفاق(سوانح)،٭قرآن ورسائنس،٭قلم آشنا (مضامین)صحرالہولہو(سوانح امام عالی مقام)مصاحبہ(ناقدین نعت ونعت گوشعرا کےانٹرویوز) صحرائے سخن(دیوان)
مرتبہ!!
جہاںمحمدﷺوہاں خداہے(نعتیہ)خوشبوئے صبا )غزلیات)گلہائے رنگ رنگ (شاعری)٭سائے خموشی کے(غزلیات)٭جلوہ گاہِ طیبہ(نعتیہ)٭حمدومناجات نمبر٭ کرناٹک کے نعت گوشعرا۔ 14)۔گلہائے رنگ رنگ (مختلف اصناف سخن) اس کے علاوہ نثرونظم پرمشتمل مذہبی وادبی ۲۲کتابیں اشاعت کے منتظرہیں۔
زیرقلم:
*سیرتِ رحمتِ عالم(منظوم)*القرآن المنظوم(کلام اللہ کا لفظی اردو منظوم ترجمہ)*‘’’‘150جعلی راویان حدیث‘‘ ۔مسکراہٹوں کی چبھن(ناول) برسات کا آنگن (افسانے)کوئی ہے(مناقشہ)
اس کے علاوہ انٹرنٹ پر ادبی سرگرمیاں ۲۰۰۸ء سے جاری ہیں۔کئی ویب سائٹس کا رکن ہوں اور ان سائٹس پر کلام و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ اعزازات
فیضان رضا ایوارڈ۲۰۰۹ حسان بن ثابت ایوارڈ ۲۰۱۰۔ ذمہ داریاں:
بانی صدر آل انڈیاتحریک فکرنعت ہیرور صدرحمدونعت اکیڈمی شاخ کرناٹک ممبرمرکزی رحمدونعت اکیڈمی نئی دہلی مدیراعلیٰ جہان نعت ہیرور سیکرٹیری الاشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی رابطہ؛
· Gulam Rabbani Fida was born on 1st June 1988 in Hirur Taluq in Hangal. His father is Janab Noor Ahmed Akki.
Education Background
He started his education in Government School.
He started his education in Government School.
Completed his QARI course in 2002.
Completed his Hafiz course in 2003.
Completed his Diploma in Arabic 2008.
Completed his AALIM course in 2009.
and Completed his BA in 2011.
Completed his MA in 2013.
Main Objective for his life is to continue to work on Naate Mustafa Sallallahu Alaihi Wa Sallam and enjoys it whenever he is working on Naat e Mustafa Sallallahu Alaihi Wa Sallam.
Till now 23 books have been printed and released,
There are many more books to be printed yet and they are on the following topics TANQEED, TASAWUF, TAREEKH, ISLAMIC, SAINSI(Science), AFSANA NIGARI, GHAZLIYAT, HAMDO MUNAJAT ,NAAT and many more topics. Insha Allah you will be able to access these books very soon.
Awards
FAIZANE RAZA AWARD 2009.
FAIZANE RAZA AWARD 2009.
HASSAN BIN SABIT AWARD 2010.
Responsibilities
CHIFE EDITOR Jahane Naat Magazine.
SADAR ALL INDIA TAHREEK-E-NAAT HIRUR.
NAIB SADAR IDARAH-E-FIKR-E-NAAT.
BANI BAZME MAIKASH AJMIRI.
SADAR BAZM-E-ZAHEER RANI BINNURI RNR,
Secretary AL-ASHRAFIYA TRUST HARIHAR.
MEMBER HAMD-O-NAAT ACADEMY NEW DEHLISADR .
HAMD-O-NAAT ACADEMY BRANCH KARNATAKAEDITOR .
AR RASHAD YEARLY HANGAL
CONTACT ME:
GULAM RABBANI FIDA,
GULAM RABBANI FIDA,
JAHAN-E-NAAT
C/o NOOR AHMED AKKI,
آپ کے پسندیدہ شاعروادیب غلام ربانی فداؔ کے
جملہ مضامین اورکتابوں کے لئے وزٹ کیجئے
www.gulamrabbanifida.blogspot.com
No comments:
Post a Comment