الحاج محمدغوث خواص سب ڈیوزنل انجنیئر ہاویریْ/علی احمد بابا جان سداپور صدرمدرس دودھ پیراں عربی مدرسہ
لکشمیشور کی زیارت گاہیں
۱ ) حضرت سید سلیمان بادشاہ قادری چشتی بغدادی رحمتہ اﷲ علیہ
عرف ’’ دودھ نانا‘‘
۲) حضرت سید انکوش خاں رحمت اللہ علیہ عرف بڑے نانا منجلاپور
۳) حضرت سید ملک سادات رحمتہ اﷲ علیہ گنبد نانا
۴) دودھ ناناکی چلہ کشی کی جگہ ۔ گوی
۵) پُرانا آثار ۔ حضرت سید امین شاہ ولی رحمتہ اﷲ علیہ
۶) صدیق مسجد ۔ حضرت سید صدیق سلطان بادشاہ
قادری بغداری رحمتہ اﷲ علیہ
۷) جامع مسجد ۔ حضرت سید فتح محمد حسین درویش رحمتہ اﷲ علیہ
لکشمیشور کے اولیا اکرام
ولی وہ مرد مومن صالح ہے جس کو معرفت و قرب کا ایک خاص درجہ ملا ہو اور شریعت کے مطابق ریاضت و مجاہدات کرنے کے بعد ولایت کا درجہ ملتا ہے اور کبھی ابتداً بلا ریاضت و مجاہدہ بھی مل جاتا ہے۔تمام انسانوں میں سب سے بڑا مقام و درجہ ہمارے رسول اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ سلم کا ہے بعد درجہ صدیقین کا ہے پھر اہل بیت اطہار صحابہ کرام و صحابیات ۔و شہدائے کرام۔ و صالحین ۔ قطب الاقطاب ، غوث ، ابدال ۔ انفاس۔ رجا ل الغیب۔ مجتھد۔ مجدد ، صوفیائے کرام۔ مجذوب محبوب ، وغیرہ کے مراتب ہیں۔ انکادنیا سے پردہ فرمانے کے بعد (مرنے کے بعد)بھی ان کے کمالات و قوتیں اور بڑھ جاتی ہیں ان کے مزار کی حاضری فیض سعادت اور برکت کا سبب ہوتی ہے ۔
حضرت سید سلیمان بادشاہ قادری چشتی بغدادی جن کانام ’’ دودھ نانا‘‘ بہت مشہور ہے ۔ ان کے نام ہی سے شہر لکشمیشور کا نام بہت مشہور ہے۔ ان کے بہت سے کرامات ہیں ہر قوم کے لوگ ان کی زیارت کے لئے آتے ہیں
دودھ نانا رحمتہ اﷲ علیہ سے پہلے جن بزرگان دین نے شہر لکشمشیور میں دینی خدمات انجام دئے اور نگاہ باطن سے لوگوں کے دلوں کو پاک و صاف فرمایا اسلام کا چراغ روشن فرمایا۔ مسجدوں و مدرسوں کی تعمیر کام سر انجام دیا کفر کی تاریک دیار کو نور ایمان سے منور فرمایا ان کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔
منجلا پور : ۱۔ حضرت سید انکوش خاں رحمت اللہ علیہ عرف بڑے نانا منجلاپور
پُرانا آثار : ۲۔ ولی کامل حضرت سید امین شاہ ولی
۳۔ حضرت سید مرشدی صوفی گنجام نقشبندی ستاری چشتی و قادری
صدیق محلہ ۴۔ حضرت سید صدیق سلطان بادشاہ قادری بغداری
مومن محلہ ۵۔ حضرت سید شاہ پور شان ولی بغدادی
۶۔ حضرت سید جلال شاہ ولی
۷۔ حضرت سید نور علی شاہ رحمتہ اﷲ علیہ
مسجد محلہ ۸۔ حضرت مشکل شاہ ولی رحمتہ اﷲ علیہ
نزد سرکاری دواخانہ ۹۔ حضرت سیدقادر بادشاہ ولی رحمتہ اﷲ علیہ
شگلی ناکہ گنبد ۱۰۔ حضرت سید ملک سادات رحمتہ اﷲ علیہ
۱۱۔ حضرت سید مکتوم شاہ ولی رحمتہ اﷲ علیہ
۱۲۔ حضرت سید دادی ماں رحمتہ اﷲ علیہ
۱۳۔ حضرت سید غلام غوث رحمتہ اﷲ علیہ
۱۴۔ حضرت سید چھوٹے لنکا پیر رحمتہ اﷲ علیہ
۱۵۔ حضرت سید بڑے لنکا پیر رحمتہ اﷲ علیہ
جامع مسجد ۱۶۔ حضرت سید فتح محمد حسین درویش رحمتہ اﷲ علیہ (امام اوّل جامع مسجد لکشمیشور)
ملاں گلی ۱۷۔ حضرت سید ابراھیم شاہ قادری عرف پیر بادشاہ قادری بغدادی
۱۸۔ حضرت سید کمال الدین شاہ قادری بغدادی رحمتہ اﷲ علیہ
۱۹۔ حضرت سید بی بی زلیخا رحمتہ اﷲ علیہ
ٹکیہ شریف ۲۰۔ حضرت سید عثمان شاہ ولی رحمتہ اﷲ علیہ
گُنجل راستہ ۲۱۔ حضرت سید بی بی ماں صاحبہ رحمتہ اﷲ علیہ
نزد قبرستان ۲۲۔ حضرت سید بڈھن شاہ بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۳۔ حضرت سید سید کمال الدین بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۴۔ حضرت سیدہ کلثوم بی رحمتہ اﷲ علیہ
۲۵۔ حضرت سیدلاڈشاہ بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۶۔ حضرت سید سادات بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۷۔ حضرت سید شاہ بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۸۔ حضرت سید مخدوم شاہ بابا رحمتہ اﷲ علیہ
۲۹۔ حضرت سید ادریس شاہ بابا رحمتہ اﷲ علیہ
مکان محلہ ۳۰۔ حضرت سید اویس شاہ رحمتہ اﷲ علیہ
No comments:
Post a Comment